زائرین کے جمع غفیر نے ماہ صفر کے پہلی شبِ جمعہ روضاتِ کربلا میں حاضری دی

عراق کے مختلف علاقوں اور بیرون ملک سے آنے والے زائرین کے جمع غفیر نے ماہ صفر کی پہلی شبِ جمعہ کا کربلا میں احیاء کیا اور روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں حاضری دی۔

ماہ صفر کے دوران کربلا کا شہر دسیوں لاکھ زائرین کا استقبال کرتا ہے کہ جو اہل بیت(ع) سے اعلانِ ولاء اور ان کے مصائب پر اظہارِ حزن کے لیے روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی زیارت کرنے آتے ہیں۔

واضح رہے کہ زائرین کی بڑی تعداد کی آمد کے پیش نظر روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے تمام شعبہ جات زائرین کو مختلف خدمات کی فراہمی کے لیے اپنے تمام تر وسائل کو بروےکار لا رہے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: