روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے صحن ام البنین(س) کو زائرین کے لیے کھولنے کے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے صحن ام البنین(س) کو زائرین کے لیے کھولنے کے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں تاکہ وہاں زائرینِ اربعین کا خیر مقدم کیا جا سکے اور انھیں ہر ممکن خدمات فراہم کی جا سکیں۔

روضہ مبارک میں زیارت اربعین کی انتظامی کمیٹی کے سربراہ خلیل مہدی ہنون نے بتایا ہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے عملے نے چہلم امام حسین(ع) کے احیاء کے لیے آنے والے زائرینِ اربعین کا صحن ام البنین(س) میں خیر مقدم کرنے اور انھیں وہاں ہر ممکن خدمات فراہم کرنے کے لیے اپنی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شمالی طرف واقع صحن ام البنین(س) میں قالین بچھا دیئے گئے ہیں، قرآن مجید اور زیارت و دعاؤں کی کتابوں کی الماریاں جگہ جگہ رکھ دی گئی ہیں، زائرین کے لیے آرام کرنے اور مراسم زیارت ادا کرنے کے لیے جگہوں کو ہر حوالے سے تیار کر لیا گيا ہے۔

ہنون نے بتایا ہے کہ اس صحن کا سرداب اور گراؤنڈ فلور سمیت کل رقبہ 20000 مربع میٹر ہے، اور پہلی اور دوسری منزل پر 4000 مربع میٹر کا رقبہ پر مشتمل محرابی ایوان ہیں اور ان کے درمیان میں 6,000 مربع میٹر کا صحن ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: