رسول خدا(ص) کا یوم شہادت قریب آتے ہی روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں سیاہ چادریں اور اظہار حزن کے لیے بینرز آویزاں کر دیئے گئے ہیں۔
روضہ مبارک کے خدام نے رسول خدا(ص) کے یوم شہادت کی یاد میں حرم کے اندر اور روضہ مبارک کے داخلی راستوں میں مظاہرِ حزن و سوگ نشر کر دیئے ہیں۔
اندرونی صحن میں طلائی ایوان کے سامنے اور دیگر متعدد مقامات پر ایک خاص مواد کے ذریعے ان بینرز اور پینافلکس کو لگایا گیا ہے کہ جو مناسبت کے بعد انھیں آسانی سے اتارنے اور اس مقام کو اپنی اصل حالت میں رکھنے کے لیے ایک بہترین انتخاب ہے۔
روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں اس دردناک سانحہ کے احیاء کے لیے مربوط پروگرام طے کیا ہے، مجالس عزاء کا انعقاد کیا جائے گا اور ان میں وعظ ونصیحت کے ساتھ ساتھ نبی کریم(ص) کے کردار اسلام کو پھیلانے میں کردار کے حوالے سے گفتگو کی جائے گی۔