ان سٹیشنوں کو کمپلکس کے ذیلی ادارے قرآن انسٹی ٹیوٹ نجف برانچ نے ان راستوں پر قائم کیا ہے جہاں سے زائرین کی بڑی تعداد گزر کر روضہ مبارک امام علی(ع) پہنچ رہی ہے اور رسول خدا(ص) کی شہادت کا پرسہ پیش کر رہی ہے۔
انسٹی ٹیوٹ میں تلاوت یونٹ کے انچارج احمد زاملی نے کہا کہ انسٹی ٹیوٹ نے نجف اشرف اور اس کے اضلاع کی طرف آنے والے راستوں پر چار قرآنی سٹیشنز کھولے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ 30 سے زیادہ اساتذہ ان سٹیشنوں میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور رسول خدا(ص) کی شہادت کا پرسہ پیش کرنے کے لیے روضہ مبارک امام علی(ع) کی طرف جانے والے زائرین اور عزاداروں کو مختصر سورتوں کی درست تلاوت سکھا رہے ہیں اور ان کے دینی سوالوں کے جوابات دے رہے ہیں۔