مذکورہ بالا ڈیپارٹمنٹ کے چیف انجینئر ضیاء صائغ نے کہا ہے کہ الزکی ہسپتال کے تعمیراتی کام میں کافی پیش رفت دیکھنے میں آئی ہے، انجینئرنگ سٹاف نے فرنٹیک (Frontek) کے ذریعے عمارت کے بیرونی حصے کی تغلیف کا کام شروع کر دیا ہے اس کے علاوہ اندرونی صحن (ایٹریمatrium) کے لیے لوہے کے ڈھانچے اور شیشے کو نصب کرنے کا کام بھی جاری ہے جبکہ ہسپتال کی بیرونی باڑ کا کافی بڑا حصہ مکمل کر لیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا: اندرونی فنشنگ کے کام میں سیوریج پلانٹ اور پیور واٹر پلانٹ کے لیے کنکریٹ ڈھانچے کی تنصیب اور ہائی اور کم وولٹیج والے برقی پاور سسٹم کی تنصیب کی تکمیل شامل ہے۔
واضح رہے کہ اس ہسپتال میں آٹھ آپریشن تھیٹرز اور دو کارڈیک کیتھیٹرائزیشن تھیٹر ہیں، اس کے علاوہ 230 بستروں کا وارڈ اور لیبارٹری بھی ہے جبکہ ملحقہ عمارت کو طبی عملے کی رہائش کے لیے مختص کیا گیا ہے۔
یہ منصوبہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے صحت کے شعبے کو ترقی دینے اور مختلف گورنریٹس میں شہریوں کو جدید طبی خدمات فراہم کرنے کے عزم کا ایک حصہ ہے۔






