اس تین روزہ کانفرنس کی سرگرمیوں کا آغاز قاری لیث عبیدی نے تلاوت قرآن مجید سے کیا، اس کے بعد عراق کے شہداء کی روح کے لیے سورۃ فاتحہ کی اجتماعی طور پر تلاوت کی گئی، جس کے یکے دیگرے بعد قومی ترانہ اور روضہ مبارک کا مخصوص ترانہ "لحن الإباء" پڑھا گیا، پھر یونیورسٹی کے سربراہ ڈاکٹر جودت نوری جشعمی نے حاضرین خطاب کیا۔
پہلے دن کا محور: "یونیورسٹی میں پڑھانا اورپڑھنا... اس کے پاور پوائنٹس، ویک پوائنٹس، مواقع اور چیلیجز" میں دو ڈائیلاگ سیشن شامل ہیں، پہلے سیشن میں ان بین الاقوامی درجہ بندیوں کا ذکر ہے کہ جس میں یونیورسٹی کا اندراج ہو چکا ہے۔ اس میں عالمی علمی سطح کے تحقیقی مقالے پیش کیے گئے۔
جبکہ دوسرے سیشن میں تدریسی عملے کی طرف سے پیش کردہ آراء اور تجاویز پر غور و فکر اور تبادلہ خیال کیا گیا۔