روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ برائے فکری وثقافتی امور نے تیسری دوحہ ورکشاپ برائے مخطوط ورثہ میں شرکت کی کہ جہاں دنیا بھر سے علمی و ثقافتی ماہرین کی بڑی بھی ورکشاپ میں شریک تھی۔
یہ شرکت مذکورہ بالا شعبہ کے ذیلی ادارے مرکز الفضل برائے بحالی و تحفظ مخطوط ورثہ اور قطر نیشنل لائبریری میں قائم مرکز افلا کے درمیان علمی تعاون کے معاہدے کے فریم ورک کے تحت عمل میں آئی ہے۔
مرکز الفضل کے ڈائریکٹر، جناب ليث لطفي نے کہا کہ مرکز الفضل برائے بحالی اور تحفظِ مخطوطات اور دستاویزاتی آرشیو نے قطر قومی کتاب خانہ کی طرف سے باضابطہ دعوت پر مخطوطات اور ان کی بحالی و تحفظ کے طریقوں کے حوالے سے منعقدہ تیسری دوحہ ورکشاپ میں شرکت کی۔
انہوں نے بتایا کہ اس ورکشاپ میں "ثقافتی ورثے کی غیر قانونی تجارت کی روک تھام، - جائز قانونی فریم ورک کو مضبوط کرنے،- اور ادارہ جاتی صلاحیتوں کی تعمیر" جیسے موضوعات پر گفتگو کی گئی، ورکشاپ میں شریک بین الاقوامی ماہرین نے مخطوطاتی ورثہ کے میدان میں نمایاں پیش رفت سے آگاہی حاصل کی اور تبادلۂ خیال کیا۔
انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا یہ ورکشاپ پانچ دن تک جاری رہے گی اور اس میں بہت سی سرگرمیوں کے علاوہ قطر کے بین الاقوامی عجائب گھروں کا دورہ اور وہاں موجود مخطوطات کے بارے میں معلومات حاصل کرنا بھی شامل ہے۔