لبنان پر جاری صیہونی حملوں کے تناظر میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نےلبنانی عوام کے مصائب کو کم کرنے اور لبنانی عوام کو ضرویارت زندگی پہنچانے کی اپنی مہم کے ایک حصے کے طور پر انسانی امداد پر مشتمل پہلی کھیپ بذریعہ ہوائی جہاز لبنان بھیجی ہے۔
یہ امدادی کھیپ لاجسٹک سامان کے علاوہ صحت اور ضروریات زندگی سے متعلقہ ضروری سامان پر مشتمل ہے۔
یہ امدادی پرواز عراقی حکومت کے تعاون سے بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے روانہ کی گئی ہے۔روضہ مبارک حضرت عباس(ع)
کا وفد بھی امدادی سامان کے ساتھ لبنان جا رہا ہے تاکہ یہ امداد لبنان میں متاثرہ افراد تکپہنچائی جا سکے۔
روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نےلبنانی عوام کو ضرویارت زندگی پہنچانے کی اپنی مہم کے ایک حصے کے طور پر یہ پہلی امدادی کھیپ
بھیجی ہے، اور امدادی سامان بھجوانے کا یہ سلسلہ عراقی حکومت کے ساتھ مل کر ریلیف کمیٹی کے تیار کردہ منصوبے کے مطابق فضائی اور زمینی راستوں کے ذریعے جاری رہے گا۔ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے نجف اشرف میں سکونت پذیر اعلیٰ دینی قیادت کی اپیل کے بعد امدادی مہم کا آغاز کیا تاکہ لبنانی عوام کے مصائب کو کسی حد تک کم کرنے اور انھیں انسانی ضروریات باہم فراہم کے لیے مؤثر کردار ادا کیا جا سکے۔
واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے مالی عطیات جمع کرنے کے لیے اکاؤنٹ نمبرز مختص کیے ہیں اور امدادی کمیٹی سے رابطہ کرنے کے لیے فون نمبرز فراہم کیے ہیں، تاکہ عطیہ دینے کے خواہشمند شہریوں کی اس مہم میں شرکت کو آسان بنایا جا سکے، اور ان مشکل حالات میں لبنانی عوام کے مصائب کو کم کرنے کی کوششوں کو بڑھایا جا سکے۔