روضہ مبارک حضرت عباس (ع) ریجنل ریلیف یونٹس کے ذریعے بے گھر لبنانی عوام کے لیے امداد جمع کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کا ریلیف اینڈ سپورٹ ڈویژن مختلف گورنریٹس میں اپنے ریجنل یونٹس کے ذریعے اسرائیلی جاریت سے متاثرہ بے گھر لبنانی عوام کے لیے امداد جمع کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

ریلیف اینڈ سپورٹ ڈویژن کے یاسر عقیل نے کہا، "روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے ریلیف اور سپورٹ ڈویژن کے 19 ریجنل یونٹس ے عراق کے تمام گورنریٹس میں بے گھر لبنانی عوام کے لئے غذائی امداد جمع ا کر رہے ہیں۔"

انہوں نے مزید کہا کہ "یہ یونٹس عطیہ کرنے والوں، حسینی مواکب اور دیگر اداروں سے امدادی سامان اکٹھا کرنے اور انہیں العلقمی کمپلیکس میں ڈویژن کے ہیڈکوارٹر اور پھر روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے مرکزی گوداموں تک پہنچانے کے ذمہ دار ہیں، جہاں یہ امداد جانچ، ترتیب اور درست طریقے سے پیک کرنے کے بعد روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے امدادی قافلوں کے ذریعے لبنانی عوام اور شام میں بے گھر خاندانوں کو بھیجی جاتی ہے۔"

یہ امدادی مہم روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے نجف اشرف میں سکونت پذیر اعلیٰ دینی قیادت کی اپیل اور روضہ مبارک کے متولی شرعی سید احمد صافی کی ہدایات پر شروع کی ہے تاکہ لبنانی عوام کے مصائب کو کسی حد تک کم کرنے اور انھیں انسانی ضروریات باہم فراہم کے لیے مؤثر کردار ادا کیا جا سکے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: