ہیئتِ عالیہ برائے احیاءِ تراث نے سید مجاہد کی کتاب "المناہل" کی 18 جلدیں شائع کر دی ہیں

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی ہیئتِ عالیہ برائے احیاءِ تراث نے سید المجاہد کی کتاب المناہل کے باب طہارت اور باب صلاۃ کی تحقیق مکمل کرنے کے بعد انھیں 18 جلدوں میں چھاپ دیا ہے۔

اس کتاب کی تحقیق اور طباعت کے فرائض ہیئتِ عالیہ کے ذیلی ادارے مرکز شیخ طوسی برائے مطالعات و تحقیق نے انجام دیئے ہیں۔ جبکہ عبادات کے دوسرے تمام ابواب اور معاملات کے کچھ ابواب کا تقابلی جائزہ بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔

کتاب ریاض المسائل کے مصنف سید محمد بن سید علی طباطائی (متوفی 1242ھ) کی کتاب "المناہل" کو ایک استدلالی فقهی موسوعہ شمار کیا جاتا ہے۔ اس میں علماء کی آراء اور نقاش کا جائزہ لیا گیا ہے، اس کتاب میں فقه کے تقریباً تمام ابواب موجود ہیں جن کی ابتدا طہارت سے ہوتی ہے اور اختتام قضاوت اور شہادتوں کے ابواب پر ہوتا ہے۔ یہ کتاب فقیہ کے لیے ایک اہم علمی ماخذ ہے کہ جس سے وہ علماء کی فقهی، اصولی اور رجالی آراء سے آگاہی حاصل کرتا ہے۔

عنقریب منعقد ہونے والی سید المجاہد کانفرنس میں اس کی نقاب کشائی کے بعد یہ کتاب روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے بک سٹال میں دستیاب ہو گی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: