شعبہ فکری امور نے کتاب العمید سیریز کی بائیسویں کتاب شائع کر دی ہے

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ فکری و ثقافتی امور کی جانب سے کتاب العمید سیریز کی بائیسویں کتاب حال ہی میں شائع کی گئی ہے۔

(أم المؤمنين خديجة الكبرى -عليها السلام- في التاريخ والأدب) کے نام سے شائع ہونے والی اس کتاب کی طباعت واشاعت کا اہتمام وانتظام مذکورہ بالا شعبہ کے ذیلی ادارے العمید بین الاقوامی مرکز برائے تحقیق و مطالعات نے کیا ہے۔

مرکز میں نشر و اشاعت کے انچارج ڈاکٹر شوقی مصطفی موسوی اس حوالے سے بتایا ہے کہ مرکز العمید کا شمار ان اداروں میں ہوتا ہے کہ جو ہمیشہ علمی اور فکری مواد پر مشتمل کتابوں کی طباعت واشاعت میں کوشاں ہیں، سلسلہ کتاب العمید یا العمید سیریز مرکز سے نشر ہونے والی کتابوں کی نمائندگی کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ نئی کتاب مختلف موضوعات پر مشتمل ہے، جن میں درج ذیل سرفہرست ہیں:

نبی کریم حضرت محمد(ص) کی جناب سیدہ خدیجہ(ع) سے شادی خواستگاری کی روایات کی روشنی میں،
جناب سیدہ خدیجہ بنت خویلد(ع) کی دولت اور رسول اللہ (ص) کی زندگی میں اس کے اقتصادی اثرات،
اور بیسویں صدی میں مصری لکھاریوں کے نزدیک جناب سیدہ خدیجہ(ع) کی شبیہ۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: