یہ قافلہ روضہ مبارک حضرت عباس (ع)کی امدادی کمیٹی کے چیئرمین سید محمد اشیقر اور شام کے لیے حرم مقدس کے امدادی وفد کے سربراہ جناب کامل عماد خلیف کی موجودگی میں کربلا مقدسہ سےشام کے لئے روانہ ہوا۔
امدادی کمیٹی کے چیئرمین سید محمد اشیقر نے کہا، "آج روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی جانب سے شام میں پناہ گزین لبنانی خاندانوں کی مدد کے لیے چھٹا امدادی قافلہ روانہ کیا گیا ہے، جس میں 500 ٹن غذائی و طبی امداد کے علاوہ بستر، کمبل اور سردیوں کے کپڑے شامل ہیں، تاکہ سرد موسم میں ان کی ضروریات پوری کی جا سکیں۔"
انہوں نے مزید کہا: "ہم نے اس قافلے میں سردیوں کے موسم کے مطابق معیاری سامان فراہم کرنے پر خصوصی توجہ دی ہے، نیز مرکزی باورچی خانہ اور فیلڈ ہسپتالکے لئے مزید لاجسٹک سامان بھیجا گیا ہے، کہ جنہیں روضہ مبارک نے دمشق میں روضہ مبارک حضرت زینب (علیہا السلام) کے قریب لبنانی پناہ گزینوں کی مدد کے لیے قائم کیا تھا۔"
اپنی طرف سےشام کے لیے حرم مقدس کے امدادی وفد کے سربراہ جناب کامل عماد خلیف نے بتایا کہ "چھٹا امدادی قافلہ 20 ٹرکوں پر مشتمل ہے، جس میں دو ٹرک طبی سامان پر مشتمل ہیں، جبکہ باقی ٹغذائی اشیاء، بستر، کمبل اور سردیوں کے کپڑوں پر مشتمل ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے ہزاروں ٹن امدادی سامان پر مشتمل پانچ امدادی قافلے شام بھیجے ہیں، اس کے علاوہ فوضہ مبارک کی جانب سے ایک مستقل میڈیکل کیمپ، ایک متنقل ہسپتال بھی وہاں قائم کیا گیاہے، اور ماہر ڈاکٹرز کی ٹیموں کو شام بھیجا ہے جبکہ ادویات و غذائی اشیاء سے بھرے دسیوں ٹرک بھی آئے روز شام روانہ کیے جا رہے ہیں، اسی طرح وہاں کیمپس میں رہنے والے لبنانی خاندانوں کو کھانا فراہم کرنے کے لیے وہاں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے اپنا مرکزی باورچی خانہ بھی قائم کیا ہے۔













