روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے وابستہ الکفیل یونیورسٹی میں حضرت فاطمہ زہراء(عليها السلام) کی المناک شہادت بمطابق دوسری روایت، کی یاد میں مجلس عزاء کا انعقاد کیا گیا۔
یہ مجلس عزاء یونیورسٹی میں شعبہ نفسیاتی مشاورت اور تعلیمی رہنمائی کے زیر اہتمام منعقد کی گئی تھی، جس کا آغاز شیخ مہدی قلندر نے تلاوت قرآن کریم سے کیا۔ اس کے بعد جناب عبدالجبار العوادی نے مجلس سے خطاب کیا، جس میں انہوں نے حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کی مظلومیت اور نبوت اور امامت کی حفاظت و بقاء کے لئے ان کے تاریخی کردار پر بات کی۔
الکفیل یونیورسٹی علمائے کرام، خطباء اور مفکرین کی میزبانی کر کے اہل بیت (ص) سے وابستہ ایام کو مناتی ہےتاکہ ثقافتی اور دینی شعور کو فروغ دیا جا سکےاور اہل بیت علیہم السلام کی تعلیمات کی روشنی میں اسلامی اور تربیتی اقدار کی ترویج کی جا سکے۔




