اس عزائی جلوس میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سیکرٹری جنرل سید مصطفیٰ مرتضیٰ آل ضیاء الدین ، روضہ مبارک کے متولی شرعی کے دفتر کے ڈائریکٹرسید افضال الشامی، متعدد عہدیداروں ، خدماتی و عزائی مواکب کے منتظمین، اور عزادروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
روضہ مبارک کے متولی شرعی کے دفتر کے ڈائریکٹرسید افضال الشامی نے کہا،" ہر سال اہل کربلا کے تمام مواکب سیدۃ النساء العالمین حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے یوم شہادت کی مناسبت پر نجف اشرف میں ایک مشترکہ جلوس عزاء برآمد کرتے ہیں، اور اس سال بھی اہل کربلا کا ایک بہت بڑا جلوس حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت کا پرسہ پیش کرنے کے لیے روضہ مبارک امام علی علیہ السلام میں پہنچا کہ جہاں انہوں نے مجلس عزاء برپا کی اور امیر المومنین علیہ السلام کو جناب سیدہ سلام اللہ علیہا کی شہادت کا پرسہ پیش کیا۔"
انہوں نے مزید کہا،" یہ عزائی جلوس حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے یوم شہادت کے احیاء کے لیےایک سالانہ روایت ہے کہ جسے اہل کربلا روضہ مبارک امام حسین(ع) و روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے تعاون سے برآمد کرتے ہیں اور مقامات مقدسہ کربلا کی جانب سے اس جلوس کی برآمدگی کے لئے تمام لاجسٹک وسائل فراہم کیے جاتے ہیں۔"


















