روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے اعلان کیا ہے کہ لبنان پر جاری صہیونی جارحیت سے متاثرہ لبنانی عوام کی انسانی امداد اور ان کی مشکلات کو کسی حد تک کم کرنے کے لیے جاری ہماری مہم کے ضمن میں 500 ٹن انسانی امداد پر مشتمل بھیجا جانے والا چھٹا امدادی قافلہ شام پہنچ چکا ہے۔
روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کی ریلیف کمیٹی نے لبنانی عوام کے لیے انسانی امداد کی چھٹی کھیپ وصول کی ہے، کہ جو لبنانی عوام کی مشکلات کو کم کرنے اور ان کی انسانی ضروریات کو پورا کرنے کی نجف اشرف میں مقیم اعلی دینی قیادت کی اپیل اور متولی شرعی علامہ سید احمد صافی کی ہدایت پر عملدرآمد کرتے ہوئے بھیجی گئی ہے۔
یہ قافلہ بڑی مقدار میں غذائی اور طبی سامان، بستر، کمبل اور سردیوں کے کپڑ وں کے علاوہ بے گھر لبنانی خاندانوں کے لیے ضروری انسانی سامان پر مشتمل ہے، کہ جسے مختلف شامی علاقوں میں بے گھر افراد کے لئے قائم کی گئی پناہ گاہوں اور کیمپس میں تقسیم کیا جائے گا۔
چھٹا امدادی قافلہ 20 ٹرکوں پر مشتمل ہے، جس میں دو ٹرک طبی سامان پر مشتمل ہیں، جبکہ باقی ٹغذائی اشیاء، بستر، کمبل اور سردیوں کے کپڑوں پر مشتمل ہیں۔
واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کو پامال کرتی صہیونی جارحیت سے متاثر ہونے والے لبنانی عوام کی مدد کے لیے ایک وسیع مہم شروع کی ہوئی ہے، کہ جس میں لبنان سے عراق آنے والے متاثرہ بے گھر خاندانوں (عراق کے مہمانوں) کے لیے رہائش کی فراہمی بھی شامل ہے۔
اس سے پہلے بھی روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے ہزاروں ٹن امدادی سامان پر مشتمل پانچ امدادی قافلے شام بھیجے ہیں، اس کے علاوہ روضہ مبارک کی جانب سے ایک مستقل میڈیکل کیمپ، ایک متنقل ہسپتال بھی وہاں قائم کیا گیاہے، اور ماہر ڈاکٹرز کی ٹیموں کو شام بھیجا ہے جبکہ ادویات و غذائی اشیاء سے بھرے دسیوں ٹرک بھی آئے روز شام روانہ کیے جا رہے ہیں، اسی طرح وہاں کیمپس میں رہنے والے لبنانی خاندانوں کو کھانا فراہم کرنے کے لیے وہاں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے اپنا مرکزی باورچی خانہ بھی قائم کیا ہے۔







