الکفیل سینٹر فار ہیلتھ اینڈ پبلک سیفٹی کے ٹرینرنے کہا کہ " الکفیل سینٹر فار ہیلتھ اینڈ پبلک سیفٹی روضہ مبارک سے منسلک سٹاف کے لیے فرسٹ ایڈ کورسز کا انعقاد جاری رکھے ہوئے ہے، تاکہ شرکاء کو کسی بھی ہنگامی حالت سے نمٹنے اور میڈیکل ٹیموں کے پہنچنے سے پہلے زندگیاں بچانے کی تربیت دی جا سکے۔"
انہوں نے مزید کہا کہ " یہ کورسز عملی تربیت پر مشتمل ہیں ،جن میں ایمرجنسی کیسز جیسے بیہوشی، دل کی دھڑکن کی بحالی (CPR)، فریکچر، خون بہنا، جلنا، اور زہر کے اثرات سے نمٹنے کے طریقے سکھائے جا رہے ہیں۔ یہ کورسز شرکاء کو کسی بھی ہنگامی حالت یا حادثات اور زخمی ہونے کی صورت میں فوری فیصلے کرنے کے لیے اعتماد فراہم کرتے ہیں، سماجی ذمہ داری کے احساس کو فروغ دیتے ہیں، اور نازک حالات میں افراد کے ردعمل کو بہتر بنانے میں مدد کرتے ہیں اور اور میڈیکل ٹیموں کے پہنچنے سے پہلے زندگیاں بچانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔"
ان کورسز کے شرکاء میں سے ایک حیدر سعد نے کہا کہ "اس کورس نے ہمیں فرسٹ ایڈ کے موضوع پر جامع معلومات حاصل کرنے میں مدد فراہم کی، اور ایسے ہنگامی حالات پر توجہ مرکوز کی ہے جن کا سامنا اراکین کو اپنے کام کے دوران کرنا پڑ سکتا ہے یا یہ زائرین کے ساتھ ہوسکتا ہے۔"







