روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکروثقافت کی جانب سے براعظم افریقہ کے ممالک مڈغاسکر اور آئیوری کوسٹ میں قرآنی محافل کا انعقاد کیا گیا، جو افریقی براعظم میں قرآنی منصوبے کا حصہ ہیں۔
یہ قرآنی محافل و تقریبات شعبہ فکرو ثقافت سے منسلک سینٹر فار افریقن اسٹڈیز کے زیر اہتمام منعقد کی جاتی ہیں۔
اس قرآنی منصوبے کے انچارج جناب ضرغام ابراہیمی نے کہا کہ "ان بابرکت محافل کے انعقاد کا مقصد ثقافتی اور دینی روابط کو مضبوط بنانا اور قرآن مجید کی تلاوت کے ذریعے محبت اور بھائی چارے کے جذبے کو فروغ دینا ہے، جو معاشرے کو قرآن اور اہل بیت (علیہ السلام) کی اہمیت کے بارے میں آگاہی فراہم کرتی ہیں۔"
انہوں نے مزید کہا کہ مڈغاسکر اور آئیوری کوسٹ میں منعقد ہونے والی ان قرآنی محافل میں اہل بیت علیہم السلام کے چاہنے والوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
یہ قرآن محافل قرآن مجید کے علوم کو پھیلانے، قرآن کریم کی درست تلاوت سکھانے، اور دینی آگاہی کو بڑھانے اور اسلامی اقدار کو مستحکم کرنے کے لیے ہیں۔
ان ثقافتی، فکری اور مذہبی سرگرمیوں کے ذریعے سنٹر فار افریقن اسٹڈیز افریقی معاشرے کے مختلف طبقات کے ساتھ قرآنی روابط کو بڑھانے، قرآن کریم سے محبت کو فروغ دینے اور اس کی تعلیمات کو سمجھانے کے لیے کوشاں ہے۔




