آج بروز جمعہ روضہ مبارک حضرت عباس (ع) میں ساتویں بین الاقوامی العمید علمی کانفرنس کے پہلے دن کی سرگرمیا ں شروع ہوئیں۔
یہ کانفرنس روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے زیراہتمام اور العمید سائنٹفک اینڈ انٹلیکچوئل سوسائٹی ، الکفیل اور العمید یونیورسٹیز کے تعاون سے (خاندان اور معاشرے کی حفاظت: شناخت اور ٹیکنالوجی کے چیلنجز) کے عنوان اور (نلتقي في رحاب العميد لنرتقي) کے نعرے کے تحت منعقد کی گئی ہے،جو دو دن تک جاری
رہے گی۔
ساتویں بین الاقوامی العمیدعلمی کانفرنس کے ضمن میں منعقد کی جانے والی تقریبات میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے متعدد اراکین، ملکی و غیر ملکی محققین وماہرین سمیت اعلی علمی و سماجی شخصیات نے شرکت کر رہے ہیں۔
کانفرنس کی افتتاحی تقریب کا آغاز قاری لیث العبیدی نے تلاوت قرآن مجید سے کیا، اس کے بعد شہداء اور علماء کی ارواح کے ایصال ثواب کے لئے سورہ فاتحہ پڑھی گئی جس کے بعد عراق کا قومی ترانہ اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا ترانہ پڑھا گیا۔ اس کے بعد روضہ مبارک حضرت عباس(ع)، اس کانفرنس کی انتظامی کمیٹی کی جانب سے انگریزی اور عربی زبان اور کانفرنس میں شریک وفود کی جانب سے تقاریر کی گئیں۔ جس کے بعد ایک دستاویزی فلم کی پیشکش کی گئی۔
کانفرنس کے تحقیقی سیشنز میں عربی اور انگریزی دونوں زبانوں میں متعدد تحقیقی مقالے پیش کیے گئے، جن میں اہم سماجی اور نفسیاتی پہلوؤں، خاندانی اور معاشرتی تحفظ، مذہبی اور ثقافتی شناخت، اسلامی ورثے، فکری تحفظ اور دیگر موضوعات شامل تھے۔











