یہ فیلڈ ٹور ساتویں العمید بین الاقوامی سائنسی کانفرنس کی سرگرمیوں کا حصہ تھا، یہ کانفرنس روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے زیراہتمام اور العمید سائنٹفک اینڈ انٹلیکچوئل سوسائٹی ، الکفیل اور العمید یونیورسٹیز کے تعاون سے (خاندان اور معاشرے کی حفاظت: شناخت اور ٹیکنالوجی کے چیلنجز) کے عنوان اور (نلتقي في رحاب العميد لنرتقي) کے نعرے کے تحت منعقد کی گئی ہے،جو دو دن تک جاری رہی۔
العمید سائنٹفک اینڈ انٹلیکچوئل سوسائٹی کے سیکریٹری ڈاکٹر حیدر حسین الاعراجی نے کہا کہ "ساتویں العمید بین الاقوامی سائنسی کانفرنس کے مہمانوں نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متعدد تعلیمی، صنعتی اور زرعی منصوبوں کا دورہ کیا۔"
انہوں نے مزید کہا کہ " کانفرنس کے شرکاء نےالعمید یونیورسٹی کا دورہ کیا اور یونیورسٹی کے جدید انفراسٹرکچر، جدید ترین ٹیکنالوجیز سے لیس لیبارٹریز اور کلاس رومز کو دیکھا۔ اس کے علاوہ الکفیل ہاؤس فار پرنٹنگ، پبلشنگ اور ڈسٹری بیوشن کا دورہ بھی کیا گیا، تاکہ محققین کو روضہ مبارک کے تعلیمی، سائنسی اور صنعتی کامیابیوں سے آگاہ کیا جا سکے۔"
تیونس کی براڈکاسٹنگ کارپوریشن کی صدر اور میڈیا اینڈکمیونیکیشن سائنسز کی محقق ڈاکٹر هدى الحاج قاسم نے اپنی پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "العمید یونیورسٹی جو خصوصیات رکھتی ہے وہ صرف اس کے جدید انفراسٹرکچر اور جدید ترین تعلیمی سہولیات تک محدود نہیں ہیں بلکہ اس کے سبزہ زار بھی طلباء کے لیے ایک راحت کا ذریعہ ہیں، جو کہ جامع تعلیمی ماحول فراہم کرنے کے لیے اس کی توجہ کا عکاس ہیں۔ اور الکفیل ہاؤس فار پرنٹنگ اینڈ پبلشنگ نے جدید ٹیکنالوجیز اور جدید طریقہ کار کے استعمال کی بدولت گہرا اثر ڈالا ہے، کہ جو بیان سے باہر ہے۔"






