یونیورسٹی میں سٹوڈنٹ افیئرز اور رجسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر احمد یعقوب نے کہا: "العمید یونیورسٹی نئے تعلیمی سال کے آغاز پر ان طلباء کا استقبال کر رہی ہے کہ جو میڈیسن، فارمیسی، ڈینٹسٹری، نرسنگ اور کالج آف بیسک ایجوکیشن فار گرلز میں داخلہ لینے کے خواہشمند ہیں۔"
انہوں نے مزید کہا کہ "یونیورسٹی نے طلباء کو مدد اور رہنمائی فراہم کرنےکے لئے تمام لاجسٹک ذرائع فراہم کیے ہیں، اس کے علاوہ طلباء کے سوالات کا جواب دینے، ان کا استقبال کرنے اور ان کی رہنمائی کے لیے بھی ماہر عملہ تعینات کیا ہے۔ "
انہوں نے کہا، "داخلے کا عمل اگلے جمعہ تک جاری رہے گا، جو وزارت اعلیٰ تعلیم اور سائنسی تحقیق کی طرف سے مقرر کردہ آخری تاریخ ہے، لہذا ہم تمام طلباء کو یونیورسٹی آنے اور داخلہ لینے کی دعوت دیتے ہیں۔"
العمید یونیورسٹی اپنے طلباء کو تعلیمی اور سائنسی ترقی کے لیے بہترین ماحول فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے، اور یہ تمام طلباء کے روشن اور کامیاب مستقبل کی جانب پہلا قدم ہے۔









