روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے فاطمہ بنت اسد ڈویژن برائے قرآنی علوم کی جانب سے حرم مقدس سے منسلک وویمن سٹاف کے بچوں کے لیے "زینت الحیات" پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔
یہ پروگرام مرکز الصدیقہ الطاہرہ (سلام اللہ علیہا) برائے خواتین کی سرگرمیوں کے ضمن میں منعقد کیا گیا تھا، جس کا مقصد بچوں کی قرآن کریم کو حفظ کرنے اور سمجھنے کی صلاحیتوں کو بڑھانا تھا۔
پروگرام میں مختلف سرگرمیاں شامل تھیں، جن میں(سورة وصورة) کا سیشن تھا، جو بچوں کو آسان اور واضح طریقے سے چھوٹی سورتیں حفظ کرانے پر مرکوز تھا، تاکہ وہ قرآن کریم کو شوق اور دلچسپی سے حفظ کر سکیں۔
ڈویژن"زینة الحياة" پروگرام کا انعقاد جاری رکھے گا، کیونکہ یہ پروگرام بچوں میں قرآن کریم سیکھنے کی صلاحیت کوبڑھاتا اور بچوں کی شخصیت کی نشوونما میں مدد کرتا ہے، اور ان کے قرآنی اقدار سے تعلق کو مستحکم کرتا ہے۔




