شعبہ معارف اسلامی و انسانی کی جانب سے بین الاقوامی اشاریہ جات کے مخففات اور ان کی علامتوں کے بارے میں ایک خصوصی ورکشاپ کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے شعبہ معارف اسلامی و انسانی سے منسلک بصرہ ہیریٹیج سنٹر کی جانب سے بین الاقوامی اشاریہ جات کے مخففات اور ان کی علامتوں کے بارے میں ایک خصوصی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

ورکشاپ میں عالمی مخطوطات کی تاریخ کا جائزہ لیا گیا، ساتھ ہی وہ اہم ادارے اور مراکز بھی زیر بحث آئے جو مخطوطات کی تحقیق اور فہرست سازی کے کام میں مصروف ہیں، اور عراقی، ایرانی اور ترک فہرست سازی کےطریقہ کار کی تفصیل بھی پیش کی گئی۔ اس کے علاوہ، مخطوطات کے ساتھ کام کرتے وقت فہرست ساز کے لیے ضروری صفات اور ذمہ داریوں کے بارے میں میں بھی گفتگو کی گئی۔ نیز دنیا کے مختلف مخطوطات اسکولوں میں استعمال ہونے والے اہم علامات اور متن کی اصطلاحات پر بھی روشنی ڈالی گئی۔

ورکشاپ کے لیکچرر اور مرکز کے مخطوطات فہرست سازی یونٹ کے علمی نگران جناب نزار المنصوری نے کہا: "آنے والے دنوں میں ایک اور ورکشاپ ان معلومات اور اسباق کو مزید تقویت دے گی، اور اس کے ساتھ ساتھ شرکاء کے لیے ابتدائی امتحان کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔"

انہوں نے مزید کہا، "ہم نے سوال و جواب کے لئے جو طریقہ کار استعمال کیا وہ عام اور روایتی انداز سے ہٹ کر تھا، اور ہم نے پوچھے جانے والے تمام سوالات کا جواب وضاحت، حوالہ جات اور مثالوں کے ذریعے دیا تاکہ زیادہ سے زیادہ فائدہ ہو سکے۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: