الکفیل پبلک انوسٹمنٹ کمپنی مقامی پیداوار کی حمایت اور گوشت میں خودکفالت کے حصول کے لئے کوشاں ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کی الکفیل پبلک انوسٹمنٹ کمپنی مقامی پیداوار کی حمایت اور گوشت میں خودکفالت کے حصول کے لئے کوشاں ہے۔

کمپنی کے زرعی اور لائیو سٹاک یونٹ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرعلي مزعل لايذ نے کہا، "مویشیوں کے وزن کو بڑھانے کے منصوبے کا مقصد مقامی مارکیٹ کو اعلیٰ معیار کا عراقی گوشت فراہم کرنا ہے، جو درآمد شدہ مویشیوں پر انحصار کیے بغیر مقامی اقسام پر مبنی ہے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ "اس منصوبے میں مویشیوں کی دیکھ بھال اوران کے وزن کو بڑھانے کے لئے 18 شیڈز مختص ہیں، جو جدید ترین سائنسی تکنیکس سے لیس ہیں، کہ جنھیں مویشیوں کو ضروری حفاظتی ٹیکہ جات کے بعد بیماریوں سے بچانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔"

انہوں نے بتایا کہ " ان مویشیوں کی خصوصیت یہ ہے کہ یہ مقامی اور قدرتی خوراک پر پرورش پاتے ہیں، جو روضہ مبارک کے فارمز یا اس کے قریبی کھیتوں سے حاصل کی جاتی ہے، اور اس میں کسی بھی قسم کے ہارمونز یا مصنوعی کھاد کا استعمال نہیں ہوتا، جس کی بدولت گوشت اعلیٰ معیار اور منفرد ذائقے کا ہوتا ہے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ "یہ منصوبہ ماہرین زراعت، جانوروں کے ڈاکٹروں اور تربیت یافتہ ٹیکنیشنز کی ایک خصوصی ٹیم کی موجودگی میں چلایا جا رہا ہے، جو مویشیوں کی دیکھ بھال اور وزن بڑھانے کے تمام مراحل کی نگرانی کرتی ہے تاکہ بہترین معیار کو یقینی بنایا جا سکے۔"

انہوں نے نشاندہی کی کہ یہ منصوبہ مقامی مارکیٹ کی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے، خاص طور پر ان سیزنز کے دوران جب گوشت کی مانگ میں اضافہ ہوتا ہے، اور مختلف طبقات کے لیے مسابقتی قیمتوں پر گوشت فراہم کرتا ہے۔اس کے علاوہ روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے مہمان خانہ کو بھی کمپنی کے لائیو سٹاک فارمز ہی سے گوشت فراہم کیا جاتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: