حضرت ام البنین سلام اللہ علیہا کے یوم وفات کےاحیاء کے لئے اہل بلد کا جلوس عزاء

حضرت ام البنین سلام اللہ علیہا کے یوم وفات کے احیاء کے لیے اہل بلد نے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں جلوس عزاء کی شکل میں حاضری دی اور حضرت ابو الفضل العباس (علیہ السلام) کو ان کی والدہ حضرت ام البنین سلام اللہ علیہا کے یوم وفات پر تعزیت و تسلیت پیش کی۔

جلوس میں شامل حسینی نوحہ خوان حیدر البلداوي نے کہا، " اہل بلد نے روضہ مبارک حضرت عباس (ع) میں حضرت ام البنین سلام اللہ علیہا کے یوم وفات کے احیاء اور مراسم عزاء کی ادائیگی کے لئے جلوس عزاء برآمد کیا اور اور حضرت عباس علیہ السلام کو ان کی والدہ حضرت ام البنین (سلام اللہ علیہا) کا پرسہ پیش کیا۔

انہوں نے مزید کہا، " موکب أهالي بلد اور هيأة الإمام الحسين(عليه السلام) کی سالانہ روایت ہے کہ وہ حضرت امّ البنین (علیہا السلام) کا علم مبارک حضرت ابو الفضل العباس (علیہ السلام) کی ضریح مقدس پر رکھتے ہیں، جس پر مؤمنین کی مشکلات اور حاجات لکھی ہوتی ہیں اور یہ رسم مجلس اور عزاداری کے اختتام کے بعد ادا کی جاتی ہے۔"

حیدر البلداوي نے روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مراسم عزاء اور مجالس کے انعقاد میں تعاون اور مسلسل حمایت اور دینی مناسبات کی ترویج اور شعائر کی خدمت میں روضہ مبارک کی مدد کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: