الکفیل اسکاؤٹس کے 2024ء کے پروگراموں کی اختتامی تقریب کی تیاریوں کے لئے شعبہ برائے فکری امور کا اجلاس



روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ برائے فکری وثقافتی امور کے حالیہ اجلاس میں الکفیل اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے سن 2024ء کے پروگراموں کی اختتامی تقریب کے انعقاد کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔

ایسوسی ایشن میں سرگرمیوں اور کیمپوں کے شعبہ کے انچارج ڈاکٹر زمان کنانی نے بتایا کہ اس اجلاس کا مقصد اختتامی تقریب کی بہترین انداز میں تنظیم کو یقینی بنانا تھا، اجلاس میں روضہ مبارک کے مختلف شعبوں کے نمائندوں کی موجودگی میں تقریب کا لائحہ عمل پیش کیا گیا اور اس پر تبادلہ خيال کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس تقریب میں ایک ہزار سے زائد سکاؤٹس حصہ لیں گے، جن میں سے 300 ارکان صوبہ بصرہ سے ہوں گے، اس کے علاوہ 100 سے زائد مہمان وزارتوں اور تعلیمی شخصیات کی نمائندگی کریں گے، جن میں والدین اور اسکولوں کے منتظمین بھی شامل ہوں گے۔

ڈاکٹر کنانی نے بتایا کہ تقریب کا آغاز روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے اندرونی صحن سے ہو گا، کہ جہاں سکاؤٹس اپنا حلف اٹھائيں گے، اور اس کے بعد مختلف سرگرمیاں کربلا کے بین الاقوامی اسٹیڈیم میں منعقد ہوں گی جن میں سکاؤٹ پریڈ بھی شامل ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: