وویمن قرآن انسٹیٹوٹ کی جانب سے سیدۃ النساء العالمین حضرت فاطمہ زہراء (سلام اللہ علیہا) کے جشن میلاد کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے وابستہ وویمن قرآن انسٹیٹوٹ کی جانب سے سیدۃ النساء العالمین حضرت فاطمہ الزہراء (سلام اللہ علیہا) کے یوم ولادت باسعادت کی مناسبت سے جشن کا انعقاد کیا گیا۔

وویمن قرآن انسٹیٹوٹ کی سربراہ منار الجبوری نے کہا: "جشن کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا، اس کے (زہراء میری رول ماڈل ہے) کے عنوان سے ایک مذہبی لیکچر دیا گیا۔ اس کے علاوہ شرکاء کے لئے سوال و جواب سیشن کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔"

انہوں نے مزید کہا، "جشن میں فضّة گروپ کی بچیوں نےاجتماعی تلاوت اور صدیقہ گروپ کی جانب سے حضرت فاطمہ الزہرا (سلام اللہ علیہا) کے فضائل پر مبنی ایک خوبصورت قصیدہ پڑھا گیا۔"

انہوں نے بتایا ، "انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے ان طالبات کو خصوصی تحائف بھی پیش کیے گئے کہ جن کا نام زہراء تھا۔ جشن کا اختتام حضرت فاطمہ الزہرا (سلام اللہ علیہا)سے عقیدت و محبت کا اظہار کرتے ہوئے قصیدہ خوانی پر ہوا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: