شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے بابل گورنریٹ کےاسکولوں میں "ثقافتی دیوار" پروگرام کا انعقاد جاری ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے بابل گورنریٹ کےاسکولوں میں "ثقافتی دیوار" پروگرام کا انعقاد جاری ہے۔

ڈیپارٹمنٹ کے حسین نعیم الکنانی نے کہا:"ثقافتی دیوار" پروگرام نیشنل الکفیل یوتھ پراجیکٹ کا حصہ ہے، جیسےشعبہ تعلقات عامہ سے منسلک یونیورسٹی اینڈ سکول ریلیشنز ڈویژن کے زیر اہتمام عراق کے مختلف صوبوں کے اسکولوں کے وزٹ کے دوران منعقد کیا جاتا ہے، اس کا مقصد اہل بیت (علیہم السلام) کے پیغامات کو پھیلانا اور طلباء میں فکری اور ثقافتی آگاہی کو بڑھانا ہے۔"

انہوں نے مزید کہا، ""اس منصوبے کا مقصد طلباء کی شخصیت اور ثقافتی شناخت کو مضبوط بنانا ہے، اور ہر عمر کے مطابق نبی اکرم (صلى الله عليه وآله وسلم) کی احادیث مبارکہ کو پیش کرنا ہے۔"

اس موقع پر بابل کے امام علی علیہ السلام مڈل اسکول میں عربی زبان کے استادسامر حسن منصور نے ایسے ثقافتی منصوبوں کی اہمیت پر زور دیا جو خاص طور پر طلباءکے لئے ہیں، خاص طور پر ایسے وقت میں جب عراقی معاشرے کو ثقافتی چیلنجز کا سامنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس پروگرام کا طلباء پر گہرا اثر پڑ رہا ہے، کیونکہ یہ ان کے لیے ایک اہم تعلیمی ذریعہ ہے، جو ان کی ثقافتی بیداری کو بڑھانے میں مدد کرتا ہے اور انہیں علم اور اخلاق پر عمل پیرا ہونے کی ترغیب دیتا ہے، کہ جو اہل بیت علیہم السلام کی تعلیمات سے اخذ کیا گیا ہے۔

"ثقافتی دیوار" پروگرام ممنصوبے کا مقصد پیغبمر اکرم (صلى الله عليه وآله) اور اہل بیت (عليهم السلام) کی تعلیمات اور احادیث سے اخذ کردہ پیغامات کو پھیلانا ہے، تاکہ نوجوانوں میں اخلاقی، سماجی اور ثقافتی شعور پیدا کیا جا سکے، ان کی ثقافتی شناخت کو ان کی ثقافتی شناخت کو مستحکم کیا جا سکےاور ان کے تعلیمی ماحول کو بہتر بنایا جا سکے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: