مومنین کی بہت بڑی تعداد نے حضرت امام علی النقی الہادی (علیہ السلام) کے یوم شہادت کے احیاء اور مراسم عزاء و زیارت کی ادائیگی کے لئے سامراء میں ان کے روضہ مبارک میں حاضری دی۔
سامراء میں گزشتہ کئی روز سے زائرین کو مختلف خدمات فراہم کرنے کے لیے سیکیورٹی، سروس اور ہیلتھ کے شعبوں میں ایمرجنسی نافذ ہے، جبکہ عراق کے مختلف گورنریٹس سے آنے والے مواکب بھی وسیع پیمانے پر زائرین اور عزاداروں کے لیے کھانے پینے، آرام کے لئے جگہیں فراہم کرنے اور ديگر خدمات کی فراہمی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس(علیہ السلام) کے بہت سے شعبے اور روضہ مبارک کے سینکڑوں خدام گزشتہ چار روز سے سامراء میں موجود ہیں اور زائرین کو خدمات فراہم کرنے میں روضہ مبارک امام علی نقی(ع) و امام حسن عسکری(ع) کی مدد کر رہے ہیں۔







