گرین بیلٹ ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ جناب ناصر حسین الخزعلي نے کہا، "ہم نے شعبہ شعائر حسینی و مواکب حسینی کے تعاون سے امام محمد تقی علیہ السلام کے جشن میلاد کی مناسبت سے ایک تقریب کا انعقاد کیا۔ "
انہوں نے مزید کہا، " جشن میں کربلا کے شہریوں، فیملیز اور وزیٹرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ خوشی اور جشن کے اس ماحول میں نامور شعراء اور رادود حضرات نے اشعار اور قصیدے پڑھے، اس کے علاوہ شرکاء میں تحائف بھی تقسیم کیے گئے۔"
انہوں نے کہا، "ہمارا شعبہ اہل بیت علیہم السلام کے ایام و مناسبات کے احیاء اور ان کی ثقافت اور تعلیمات کے فروغ کے لئے خصوصی تقریبات اور پرگرامز کا انعقاد کرتا ہے ۔"





