فیملی کلچر سنٹر کا بغداد میں پرائمری سکولوں کی کونسلرز کے لیے تربیتی اور تخلیقی پروگرام

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے فیملی کلچر سنٹر نے بغداد میں الرصافة الثالثة کے پرائمری سکولوں کی کونسلرز کے لیے ("تألق و إبداع") کے نام سے ایک تربیتی اور تخلیقی پروگرام کا انعقاد کیا۔

اس پروگرام کے ضمن میں ڈاکٹر مریم عبد الحسین نے کونسلرز کو ("ابتدائی سکول کے طلباء کے ساتھ کامیاب تعامل: تعمیر اور رہنمائی") کے عنوان سے لیکچر دیا جس میں انہوں نے طلباء کے ساتھ فعّال و مؤثر رابطے کی بنیاد اور رہنمائی کے ذریعے ان کے رویے کی مثبت نشونما اور تعلیمی ماحول کو بہتر بنانے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

اس کے علاوہ انہوں نے کلاس رومز میں مثبت تربیتی ماحول بنانے کے لیے مضبوط حکمتِ عملی کے بارے میں بھی گفتگو کی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: