روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے جنرل سیکرٹریٹ نے امام حسن مجتبیٰ(ع) کے جشن میلاد کی پرمسرت مناسبت پر ایک آن لائن ثقافتی مقابلے کا انعقاد کیا ہے۔
مقابلے کے فاتحین کی تعداد دس مقرر کی گئی ہے، جن کے ناموں کا اعلان 13رمضان المبارک کی شام، روضہ مبارک کے مختلف آن لائن پلیٹ فارمز پر کیا جائے گا اور انھیں 15 رمضان المبارک کو بعد از نماز مغرب و عشاء باب قبلہ کے بیرونی صحن میں منقعدہ امام حسن مجتبی(ع) کے جشن میلاد کی مرکزی تقریب میں انعامات دیئے جائيں گے۔
اگر کوئی فاتح کی اس تقریب میں شرکت سے معذور ہو، تو اسے نتائج کے اعلان کے بعد دو ہفتوں کے اندر روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے مالی امور کے شعبہ سے رابطہ کرنا ہو گا اور انعام کی وصولی کے لیے اپنے شناختی دستاویزات (قومی شناختی کارڈ یا پاسپورٹ) ہمراہ لانے ہوں گے۔
اس روحانی اور علمی مقابلے میں شرکت کے لیے براہ کرم یہاں کلک کریں۔
https://forms.gle/HVeMag4zDYjwVnmM7
