حوزہ علمیہ کے استاد علامہ سید احمد صافی نے آج شرح دعا ابو حمزہ ثمالی کا تیسرا درس دیا

حوزہ علمیہ کے ممتاز استاد علامہ سید احمد صافی نے رمضان المبارک 1446ھ میں جاری اپنے سلسلہ وار اخلاقی و علمی دروس کے ضمن میں شرح دعاءِ ابو حمزہ ثمالی کے موضوع پر تیسرا درس پیش کیا، جس میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے خدام، علماء کرام اور حوزہ علمیہ کے طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

یہ درس ان دروس کے سلسلے کی ایک کڑی ہے جو علامہ صافی نے پچھلے سالوں میں دعاء ابو حمزہ ثمالی کی تشریح کے بارے میں دیئے تھے اور اس رمضان المبارک میں اس اہم دعا کی مزید تشریح اور معانی کو مکمل کرنے کے لیے نئی شروعات کی گئی ہیں۔

اس درس میں حضرت علامہ نے اللہ کی وسیع رحمت اور مغفرت پر تفصیل سے روشنی ڈالی، اور اس بات پر زور دیا کہ انسان کو کبھی بھی اللہ کی رحمت سے مایوس نہیں ہونا چاہیے، چاہے وہ کتنا بھی گناہگار ہو، کیونکہ توبہ کا دروازہ ہمیشہ کھلا رہتا ہے۔

اس درس کو مکمل دیکھنے کے لیے اس لنک سے استفادہ کیا جا جا سکتا ہے:

https://www.youtube.com/watch?v=MBUaQVbSZHM
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: