روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے زائرینِ سامراء کے لیے پندرہ ہزار سے زیادہ افراد کا کھانا تیار کیا

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے خدماتی موکب نے سامراء میں پندرہ ہزار سے زیادہ افراد کے لیے افطار کا اہتمام کیا جو کہ روضہ مبارک امام علی نقی(ع) وامام حسن عسکری(ع) میں شب قدر کے احیاء کے لیے قافلۃ الکفیل کے ہمراہ سامراء گئے ہیں۔

سامراء میں گئے ہوئے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے وفد اور خدماتی موکب کے سربراہ خلیل مہدی ہنون نے اس حوالے سے کہا ہے کہ روضہ حضرت عباس(ع) کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی کی ہدایت پر ہم نے روضہ مبارک امام علی نقی(ع) و امام حسن عسکری(ع) کے جوار میں اپنا خدماتی موکب لگایا ہے تاکہ شبِ قدر کے موقع پر یہاں آنے والے زائرین کو ہر ممکن خدمات فراہم کی جا سکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج ہمارے موکب نے پندرہ ہزار سے زائد اقراد کے لیے افطار تیار کیا تھا کہ جسے ہم نے پانچ مختلف مقامات پر زائرین میں تقسیم کیا ہے، اور یہ سارا اہتمام روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی ’’الکفیل مہم برائے روضہ مبارک امام علی نقی(ع) وامام حسن عسکری(ع) میں شبِ قدر کا احیاء‘‘ کے ایک حصہ کے طور پر کیا گیا۔

ہنون نے بتایا کہ اس موکب میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے مختلف شعبوں کے ارکان زائرین سامراء کی خدمت کے لیے آئے ہیں ، کہ جو افطار کے بعد زائرین کو چائے اور ہلکے پھلکے کھانے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر خدمات بھی فراہم کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ روضہ مبارک امام علی نقی(ع) وامام حسن عسکری(ع) میں شبِ قدر کے احیاء کے لیے سامراء جانے والے زائرین کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے بلامعاوضہ 400 سے زیادہ گاڑیاں فراہم کی ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: