روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی ام البنین(ع) وومنز لائبریری نے اپنے رمضان پروگرام کے ضمن میں متعدد ثقافتی سرگرمیوں اور اور فیلڈ اور آن لائن معلوماتی مقابلوں کا انعقاد کیا۔
لائبریری کی انچارج محترمہ اسمہان ابراہیم نے بتایا کہ لائبریری کے مقصد یعنی علم کی نشر و اشاعت اور اسلامی ورثے سے تعلق کو مستحکم کرنے کے لیے ہم نے ماہ رمضان المبارک میں ثقافتی اور آگاہی پروگرامز کا انعقاد کیا، جن میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے صحن میں براہ راست اور اپنے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر آن لائن معلوماتی مقابلوں کا انعقاد کیا تاکہ اس بابرکت مہینے سے جڑی دینی مناسبات پر روشنی ڈالی جا سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان مقابلوں میں زائرات نے گہری دلچسپی، خوشگوار ردعمل اور جذبۂ مسرت کا اظہار کیا، ان کوئز پروگراموں میں حصہ لینے والی خواتین کی حوصلہ افزائی کے لیے انھیں انعامات بھی دیے گئے، کہ جو انھیں اہل بیت(ع) کی سیرت اور ان کی عظیم اقدار کے بارے میں مزید تحقیق اور معلومات حاصل کرنے کی ترغیب دیں گے۔
اسمہان نے مزید بتایا کہ لائبریری نے اپنے آن لائن پلیٹ فارمز پر رمضان کے بابرکت مہینے کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنے کے لیے پوسٹرز تیار کیے، جن میں اس ماہ کے فضائل، اس کے احکام اور اس دوران آنے والی اہم دینی مناسبات کی اہمیت پر بات کی گئی، تاکہ اندرون ملک و بیرونِ ملک زیادہ سے زیادہ لوگوں تک اسے پہنچایا جا سکے۔


