روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے عراقی یونیورسٹیوں کے طلباء کی گریجویشن تقریب کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں

عراقی یونیورسٹیوں سے فارغ التحصیل ہونے والے طلباء کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے منعقدہ پانچویں مرکزی گریجویشن تقریب کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ تعلقات عامہ کے یونیورسٹی اور اسکول ریلیشن ڈویژن نے اس تقریب کا اہتمام کیا ہے کہ جس میں مختلف 64 عراقی یونیورسٹیوں سے 4700 سے زائد طلباء شرکت کریں گے۔
یہ تقریب بروز جمعہ، 11 اپریل 2025 کو منعقد ہو گی، اور اس میں مختلف پروگرام شامل ہوں گے، جن میں سب سے پہلے صحنِ عقيلة زینب(ع) میں سب طلباء کا اجتماع، امام حسین(ع) کی زیارت، اور پھر مابین الحرمین میں مارچ پاسٹ، اس کے بعد روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے باب قبلہ کے سامنے حلف برداری اور حضرت عباس(ع) کی زیارت سرفہرست ہیں۔

اختتامی تقریب العمید ایجوکیشنل کمپلیکس میں منعقد کی جائے گی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: