روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے الكفيل عجائب گھر برائے نودرات و مخطوطات نے روضہ مبارک امام علی نقی(ع) و امام حسن عسکری(ع) کے عجائب گھر کے ساتھ مشترکہ تعاون کو مستحکم کرنے کے لیے مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا ہے تاکہ اس کےافتتاح کے لیے باقی ماندہ مطلوبہ امور میں معاونت فراہم کی جا سکے۔
آج الكفيل عجائب گھر کے معاون سربراہ ڈاکٹر شوقی موسوی کی سربراہی میں ایک وفد نے روضہ مبارک امام علی نقی(ع) و امام حسن عسکری(ع) کی زیارت کا شرف حاصل کیا اور وہاں کے زیر ترتیب و تکمیل عجائب گھر کا وزٹ کیا اور عجائب گھر کے عملے سے ملاقات کی۔
ڈاکٹر شوقی موسوی نے کہا کہ ملاقات کا مقصد دونوں اطراف کے درمیان تعاون کو مزید مستحکم کرنا اور افتتاح کے لیے مطلوبہ اقدامات اٹھانا ہے، اس کے علاوہ ہم نے نودرات کی دیکھ بھال اور مرمت کے لیے لائحہ عمل تیار کرنے، عملے کو ضروری کورسز فراہم کرنے اور نمائش گاہ اور شوکیسز کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا۔








