شعبہ حسینی خطابت برائے خواتین کی جانب سے یوم انہدام بقیع کا احیاء

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ حسینی خطابت برائے خواتین کی جانب سے یوم انہدام جنت البقیع کے احیاء کے لیے مجلس عزاء کا انعقاد کیا جس میں مومنات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مرکز صدیقہ طاہرہ(ع) میں منعقدہ اس مجلس عزاء کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا، اس کے بعد ذاکرہ نے "سانحہ بقیع" کے موضوع پر مجلس سے خطاب کیا اور اپنے خطاب میں اس مقدس مقام کے نام، وہاں مدفون افراد کے اسماء، اور ان کی قبروں کے انہدام پر روشنی ڈالی۔

مجلس کا اختتام اہل بیت(ع) کے مصائب کی یاد میں مرثیہ خوانی اور نوحہ خوانی پر ہوا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: