روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی نے اپنی بات پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ علامہ سید احمد حسینی اشکوری اپنی عمر، اپنے اخلاص اور اپنی علمی کاوشوں کے لحاظ سے ہر طالب علم کے لیے حجت اور نمونۂ عمل ہیں۔
یہ بات انہوں نے سید احمد حسینی اشکوری کے تالیف کردہ انسائیکلوپیڈیا آف امامیہ تصانیف ("موسوعة مؤلّفات الإماميّة") کی تقریبِ رونمائی کے موقع پر کہی، اس تقریب کا انعقاد روضہ مبارک کے شعبۂ معارف اسلامی و انسانی سے وابستہ "الرعاية المعرفيّة ڈویژن " نے "دو بہتے چشمے" کے عنوان کے تحت کیا۔
اپنے خطاب میں علامہ سید صافی نے کہا: جناب سید احمد اشکوری ہر طالب علم کے لیے حجت ہیں، ان کی عمر، ان کا اخلاص، ان کی محنت، سب کچھ قابلِ تقلید ہے۔ وہ اس عمر اور اس علمی انتاج کے باوجود اب بھی بلاتوقف درس و تدریس، تصنیف و تالیف اور تحقیق میں بھرپور مصروف ہیں، جیسا کہ برادران کے ان کے بارے میں بیان کیا اور میں نے اپنے ذاتی مشاہدات میں بھی جناب سید اشکوری کو ہمیشہ علمی حوالے سے مصروف عمل پایا ہے۔
انہوں نے مزید کہا: وہ ہر طالب علم کے لیے اتمام حجت ہیں لہذا ہر طالب علم کو چاہیے وہ کوتاہی کیے بغیر اپنے وقت کو ثمرآور بنائے کیونکہ دن اور رات لمحوں میں گزر جاتے ہیں، اور انسان کی اصل قدر اس کے علم و ہنر سے ہے۔ ہم خوش قسمت ہیں کہ ہمیں ان جیسی علمی شخصیت کا ساتھ میسر ہے اور اس علمی کاوش پر ہمیں فخر ہے۔ ہم اپنی عمرِ دراز کو خدا کی اطاعت میں گزارنے پر انھیں، ان کے خاندان کو اور ان کی نیک سیرت اولاد کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔
علامہ الصافی نے اپنی گفتگو کے اختتام پر کہا: ہم دعا گو ہیں کہ خداوند متعال سید اشکوری، ان کے اہلِ خانہ اور تمام حاضرین کو طولِ عمر عطا فرمائے۔ ہم ان کے اور آپ سب کے شکر گزار ہیں۔ والحمد لله ربّ العالمين، وصلّى الله على محمدٍ وآله الطيّبين الطاهرين.













