ما بین الحرمین ڈویژن کی شجرکاری مہم — زائرین کے لیے پُرسکون اور سرسبز ماحول کی جانب اہم قدم

روضۂ مبارک حضرت عباس (ع) کے ما بین الحرمین ڈویژن کی جانب سے ماحول کو سرسبز بنانے اور سبزو شاداب جگہوں میں اضافہ کے لیے ایک شجرکاری مہم کا آغاز کیا گیا ہے ، جس کا مقصد نہ صرف ماحولیاتی توازن قائم رکھنا ہے بلکہ زائرین کو سایہ دار اور خوشگوار فضا مہیا کرنا بھی ہے۔

ڈویژن کے جنرل مینٹیننس یونٹ کے انچارج محمد جاسم بتایا کہ ڈویژن کی شجرکاری یونٹ کی ٹیم بین الحرمین اور قدیم شہر کی طرف جانے والی شاہراہوں پر مختلف اقسام کے پودے اور درخت لگا رہی ہے، تاکہ ماحول کو سرسبز و شاداب بنایا جا سکے اور زائرین کو ایک پُرسکون، سایہ دار اور خوشگوار فضاء فراہم کی جا سکے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس مہم کے دوران جو درخت اور پودے لگائے جا رہے ہیں ان میں البیزیا، بوگونیا، گلاب (جوری) اور کارنیشن شامل ہیں۔ ان درختوں اور پودوں کی دیکھ بھال کے لیے مختلف اقسام کی کھادیں استعمال کی جا رہی ہیں، جو علاقے کے موسمی حالات اور زمینی ساخت سے ہم آہنگ ہیں۔

یہ شجرکاری مہم روضہ مبارک کی اُن وسیع تر کوششوں کا حصہ ہے، جن کا مقصد بین الحرمین کو نہ صرف جمالیاتی حسن سے آراستہ کرنا ہے بلکہ ماحولیاتی توازن کو بہتر بناتے ہوئے زائرین کے لیے ایک پُرسکون اور آرام دہ ماحول فراہم کرنا بھی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: