روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبۂ صحن کے عملے نے حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے جشن میلاد کے پرمسرت موقع پر زائرین میں انواع و اقسام کی مٹھائیاں تقسیم کیں۔
خوشیوں سے بھرے اس دن کے احیاء کے لیے زائرین کے جمع غفیر نے آج روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں حاضری دی اور اس دن کو اپنے اپنے روایتی انداز میں منایا۔
روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے خادمین نے اس یوم سعید پر اپنی خوشی اور مسرت کا اظہار کرتے ہوئے زائرین کو مٹھائیاں پیش کیں، اس کے ساتھ ساتھ پورے روضہ مبارک کو قدرتی پھولوں، رنگا رنگ روشنیوں، بینرز اور آرائشی اشیاء سے سجایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا ادارہ اہل بیت(ع) سے منسلک پُرمسرت ایام کے موقع پر روضہ مبارک کی زیارت کے لیے آنے والے زائرین کو عطور، پھولوں اور مٹھائیوں کے تحائف پیش کرتا ہےاور اہل بیت(ع) کی یاد میں ثقافتی، تعلیمی اور احتفالی سرگرمیاں منعقد کرتا ہے تاکہ علومِ اہل بیت(ع) کی نشر واشاعت، محمدی(ص) تعلیمات کی پابندی اور عترتِ رسول(ص) سے تمسلک کے لیے مؤثر کردار ادا کیا جا سکے۔

