تیونس انٹرنیشنل بک فیئر میں العمید سائنٹفک اینڈ انٹلیکچوئل ایسوسی ایشن کا پویلین ننھے قارئین کی توجہ کا مرکز

تیونس میں جاری 39ویں انٹرنیشنل بک فیئر میں العمید سائنٹفک اینڈ انٹلیکچوئل ایسوسی ایشن کے پویلین کو خاص طور پر بچوں کی طرف سے زبردست پذیرائی مل رہی ہے کہ جہاں تصویری کہانیاں اور ثقافتی کتابچے ننھے قارئین کو اپنی طرف متوجہ کر رہے ہیں۔

جمعیت العمید کے رکن جناب محمد خلیل الأعرجی نے بتایا کہ اس نمائش میں تیونس کے پرائمری اسکولوں کی گہری دلچسپی دیکھنے میں آ رہی ہے، اور اسکولوں کی جانب سےطلباء کے لیے روزانہ کی بنیاد پر مطالعاتی دورے ترتیب دیے جا رہے ہیں، تاکہ بچوں کو کتب میلے کے ثقافتی ماحول سے روشناس کرایا جا سکے اور ان کی ادبی و علمی دلچسپیوں کو فروغ دیا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ العمید ایسوسی ایشن نےاس نمائش میں بچوں کے لیے مخصوص اشاعتوں کا ایک وسیع انتخاب پیش کیا ہے، جن میں تصویری کہانیاں، سادہ اور آسان ناول اور تعلیمی رسائل شامل ہیں۔ یہ تمام اشاعتیں مختلف عمر کے بچوں کی ذہنی سطح اور دلچسپیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے منتخب کی گئی ہیں،جس کا مقصد بچوں کے اندر مطالعہ کا شوق پیدا کرنا، علمی تجسس کو جِلا دینا اور مثبت تفریح فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بچوں کے لیے مخصوص یہ گوشہ ایک علمی پناہ گاہ کے طور پر سامنے آیا ہے، جہاں تفریح اور تعلیم کا حسین امتزاج پیش کیا گیا ہے۔ اس حصے کو خاص طور پر اس انداز میں ترتیب دیا گیا ہے کہ بچے نہ صرف لطف اندوز ہوں بلکہ ان کا علمی شعور بھی پروان چڑھے۔

جمعیت العمید کی جانب سے کتب کے انتخاب میں تعلیمی اصولوں اور تربیتی معیاروں کا خاص خیال رکھا گیا تاکہ بچوں کو محفوظ، مثبت اور بامقصد مواد فراہم کیا جا سکے، جو نہ صرف ان کی شخصیت سازی میں معاون ہو بلکہ فکری صلاحیتوں کو بھی جِلا بخشے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: