الکفیل یونیورسٹی نے اپنے کالجز کے طلباء کے لیے تعلیمی سال (2024-2025) کے سالانہ امتحانات کا آغاز کر دیا ہے۔
اس موقع پر الکفیل یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر نورس شہید دہّان اور ان کی معاون برائے امورِ علمی ڈاکٹر نوال المیالی نے امتحانی ہالز کا دورہ کیا، تاکہ امتحانی عمل کی نگرانی اور طلباء کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا جا سکے۔
ڈاکٹر دہّان نے اس دورے کے دوران طلباء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: "یہ مرحلہ طلباء کی زندگی میں نہایت اہمیت کا حامل ہے، لہٰذا اُنہیں چاہیے کہ وہ اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔"
ڈاکٹر نوال المیالی نے بتایا کہ:"الکفیل یونیورسٹی امتحانات کے دوران ایک مثالی امتحانی ماحول فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے، جس میں طلباء کو تمام ضروری سہولیات میسر آتی ہیں تاکہ امتحانی عمل پُرسکون اور منظم انداز میں جاری رہے۔"
یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ الکفیل یونیورسٹی تعلیمی میدان میں سرگرم عمل ہے اور وہ ایک ایسا علمی ماحول فراہم کرنے کی کوشش کرتی ہے جو طلباء کی کامیابی کے امکانات کو بڑھائے اور ایسے فارغ التحصیل افراد تیار کرے جو معاشرے کی علمی،سماجی اورمعاشی ترقی میں فعال کردار ادا کر سکیں۔





