کتابوں سے آگے کا سفر: تیونس انٹرنیشنل بک فیئر میں العمید سائنٹفک اینڈ انٹلیکچوئل ایسوسی ایشن کا پویلپن علمی، فکری اور تہذیبی سرگرمیوں کا مرکز

تیونس میں جاری 39ویں انٹرنیشنل بک فیئر میں العمید سائنٹفک اینڈ انٹلیکچوئل ایسوسی ایشن کا پویلپن علمی، فکری اور تہذیبی سرگرمیوں کا مرکز بن کر ابھرا، جہاں معاصر موضوعات پر بھرپور مکالمے، مباحثے اور فکری تبادلۂ خیال کا مشاہدہ کیا گیا۔

العمید سائنٹفک اینڈ انٹلیکچوئل ایسوسی ایشن کے رکن جناب جاسم محمد السعیدی نے کہا کہ تیونس انٹرنیشنل بُک فیئر اپنی متنوع علمی سرگرمیوں، تحقیقی مراکز اور بین الاقوامی نمائندگی رکھنے والے پویلینز کی وجہ سے علمی و ثقافتی دنیا میں منفرد مقام رکھتا ہے، جہاں مکالمے، آرا کے تبادلے اور مختلف ممالک کی ثقافت سے شناسائی کے مواقع میسر آتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ العمید ایسوسی ایشن کے پویلین پر تحقیقی سرگرمیاں اور فکری مکالمے جاری رہے، جنہوں نے اسے عراق کی تاریخ، تہذیب اور علمی کارناموں کی نمائندگی کرنے والا ایک اہم مرکز بنا دیا۔ یہاں پیش کی گئی کتابیں اور دیگر مطبوعات، اُن اداروں کا مشترکہ نتیجہ ہے جو العمید ایسوسی ایشن کے ساتھ تعاون کے معاہدے کے تحت کام کر رہے ہیں، اور یہ مطبوعات عراق کی علمی اور ثقافتی وراثت کی عکاسی کرتی ہیں۔"

السعیدی نے بتایا کہ اس سال پویلین کے جدید اور منفرد ڈیزائن، اور عراق کی ثقافتی و تاریخی شخصیات پر مشتمل تصویری نمائش نے زائرین کو بے حد متاثر کیا۔ ان تصاویر نے لوگوں میں ان شخصیات سے متعلق جاننے کا شوق بیدار کیا، جس کے نتیجے میں کئی علمی بحثیں ہوئیں جنہوں نے بعض افراد کے ذہنوں میں موجود عراق سے متعلق غلط تصورات کی تصحیح کی۔

انہوں نے بتایا کہ پویلین میں 450 سے زائد عناوین پر مشتمل کتابوں کی خریداری ہی سرگرمیوں کا محور نہیں رہی، بلکہ وہاں ہونے والی ملاقاتیں، علمی تبادلۂ خیال اور فکری نشستیں بھی تیونسی عوام کی عراق سے محبت اور اُس کے بارے میں مزید جاننے کی خواہش کی غمازی کرتی ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: