روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ تربیت واعلی تعلیم سے وابستہ العمید ایجوکیشنل گروپ آف سکولز فار گرلز کی جانب سے پرائمری سیکشن کے فائنل امتحانات کا آغاز کیا گیا ہے۔
"جود العمید" پرائمری اسکول فار گرلز کی سربراہ محترمہ دعاء مشتاق حسن نے کہا: "تحریری فائنل امتحانات کا آغاز ایک اہم مرحلہ ہے جس میں اس تعلیمی سال کے دوران تدریسی عملے اور ہماری عزیز طالبات کی محنت کا جائزہ لیا جاتا ہے۔"
انہوں نے مزید کہا کہ "امتحانات صرف جانچ کا ذریعہ نہیں بلکہ یہ طالبات کے لیے علم کو راسخ کرنے، خود اعتمادی کو فروغ دینے اور ان میں تخلیقی صلاحیتوں اور محنت کا جذبہ بیدار کرنے کا موقع بھی فراہم کرتے ہیں۔"
شعبہ تربیت و تعلیم اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ فائنل امتحانات کا انعقاد اعلیٰ تعلیمی و تدریسی معیار کے مطابق ہو، اور تمام ضروریات پوری کی جائیں تاکہ امتحانات کے دوران طلباء کو بہترین ماحول فراہم کیا جا سکے۔







