الکفیل واٹر فیکٹری کا موسمِ گرما میں پیداواری صلاحیت میں اضافہ — زائرین کو خالص پانی کی فراہمی کا تسلسل

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی الکفیل فوڈ انڈسٹریز کمپنی سے وابستہ الکفیل واٹر فیکٹری نے موسمِ گرما کی آمد کے پیش نظر اپنی پیداواری صلاحیت میں اضافے کا اعلان کیا ہے، تاکہ زائرین کو پینے کا صاف اور صحت بخش پانی فراہم کیا جا سکے۔

فیکٹری کے مینیجر مرتضیٰ صالح مہدی نے کہا، "الکفیل واٹر فیکٹری نے موسم گرما کی آمد اور درجہ حرارت میں اضافے کے ساتھ اپنی پیداواری استعداد کو بڑھایا ہے، یہ اقدام روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولّی شرعی علامہ سید احمد الصافی (دام عزہ) کی ہدایات کی روشنی میں کیا گیا ہے، تاکہ زائرین اور کربلا کے عوام کو پینے کا صاف اور صحت بخش پانی فراہم کیا جا سکے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ "پیداوار میں اضافے کے اقدامات میں پیکنگ کے طریقہ کار کو اعلیٰ معیارِ صحت اور کوالٹی کنٹرول کے تقاضوں کے مطابق بہتر بنانا اور زائرین تک پینے کے پانی کی ترسیل کے نظام کو بھی اپ گریڈ کرنا شامل ہے۔"

انہوں نےبتایا کہ فیکٹری کا عملہ روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے انسانی اقدامات کی حمایت کے لیے اپنی بھرپور کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے، اور بڑی مناسبات کے دوران زائرین کے لیے پانی کے ذخیرے اور اس کی بروقت فراہمی کو یقینی بنانے کے لیےاپنے اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: