روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی جانب سے امام رضا اور حضرت فاطمہ معصومہ (عليهما السلام) کے جشن میلاد کی مناسبت منعقدہ ثقافتی مقابلہ کے فاتحین کے ناموں کا اعلان

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے جنرل سیکرٹریٹ نے امام رضا علیہ السلام اور حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے جشن میلاد کی مناسبت سے منعقدہ ثقافتی مقابلے کے فاتحین کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔

مقابلے میں شریک کامیاب افراد کو امام رضا (ع) کے جشن میلاد کی مرکزی تقریب میں انعامات دیئے جائيں گے کہ جو 9 مئی کو روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے باب قبلہ کے سامنے بیرونی صحن میں، نماز مغرب و عشاء کے بعد منعقد ہو گی۔

اگر کوئی فاتح اس پروگرام میں کسی وجہ سے شرکت نہ کر سکے تو وہ نتائج کے اعلان کے بعد دو ہفتوں کے اندر اندر روضہ مبارک کے شعبہ مالی امور سے رابطہ کر سکتا ہے، اور مراجعت کے وقت اپنی شناختی دستاویزات (اصل شناختی کارڈ یا پاسپورٹ) ساتھ لانا ضروری ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: