کمپنی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر علی مزال نے کہا، "الکفیل کمپنی فار پبلک انویسٹمنٹ کےعملے نے انجینئرنگ پروجیکٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر نگرانی روضہ مبارک کے زرعی فارمز میں کاشت کی جانے والی گندم کی کٹائی کا کام شروع کر دیا ہے۔ "
انہوں نے مزید کہا،"آج کی کٹائی کا عمل تین سے زائد اسپرنکلر نظام کے تحت کاشت کی گئی مقامی گندم پر مشتمل تھا، جس میں گندم کی مختلف اقسام شامل ہیں۔"
انہوں نے کہا، "فصل کے ایک حصے کو کمپنی کے کارخانے میں فیومیگیٹ کرنے کے بعد وزارت تجارت کو فروخت کیا جاتا ہے، اور دوسرے حصے کو فومیگیٹ کر کے خصوصی اسٹورز میں محفوظ کیا جاتا ہے تاکہ اگلے سیزن کے بیج کے طور پر استعمال کیا جا سکے، جبکہ فصل کی باقیات کو جانوروں کے چارے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔"
روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) زرعی شعبے کی ترقی، صحرائی علاقوں کو سرسبز و شاداب بنانے ، مقامی پیداوار میں اضافہ اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے مختلف پائیدار اور جدید منصوبوں پر عمل پیرا ہے۔











