یہ پروگرام روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ پائیدار ترقی کے تعاون سے مرکزی پروگرام کمیٹی کے زیر اہتمام ہر ہفتے پانچ دنوں تک منعقد کیا جا تا ہے، اور اس کا مقصد شرکاء کے فکری، مذہبی اور ثقافتی علم میں اضافہ کرنا ہے۔
اس پروگرام میں مختلف سرگرمیاں شامل ہیں جن میں تربیتی ورکشاپس، علمی و فکری لیکچرز، حرم مقدس کے متعدد اسٹریٹجک منصوبوں کے تعارفی اور تفریحی دورے اور نجف اشرف میں روضہ مبارک حضرت امام علی علیہ السلام کی زیارت اور مراجع کرام سے ملاقات شامل ہیں۔
یہ پروگرام باقاعدگی سے منعقد کیا جاتا ہے تاکہ ادارے کے ملازمین کے مابین باہمی رابطے، تعاون اور فکری و روحانی ارتقاء کو فروغ دیا جا سکے۔
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام انسانی وسائل کی ترقی کو اپنی اولین ترجیحات میں شمار کرتا ہے، اور ادارے کے تمام ملازمین کی علمی و فکری استعداد کو بڑھانے کے لیے ایسے اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ زائرین کی خدمت کے مختلف شعبوں میں ان کی کارکردگی مزید مؤثر اور بہتر بنایاجا سکے۔