کمپلیکس سے منسلک قرآن انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر؛ شیخ جواد النصراوی نے کہا کہ "انسٹی ٹیوٹ نے سمر قرآنی کورسز کے منصوبے کے تحت دروس کا آغاز کیا ہے، جس میں اسکول کے طلباء شرکت کر رہے ہیں اور یہ دروس تعلیمی ماحول میں مختلف سیشنز میں منعقد کئے جا رہے ہیں۔"
انہوں نے مزید کہا کہ "یہ منصوبہ اس سال گیارہ عراقی گورنریٹس میں منعقد کیا جا رہا ہے تاکہ معاشرے میں قرآن کی ثقافت اور آگاہی کو پھیلایا جا سکے،" اور کہا کہ "یہ دروس ہفتے سے بدھ تک تین گھنٹے کے تعلیمی سیشنز پر مشتمل ہیں، جو 17 مئی سے 20 جون تک جاری رہیں گے۔"
انہوں نے مزید کہا، "سمر قرآن کلاسز میں بچوں کو قرآن کریم، عقائد، اخلاق، فقہ اور اہل بیت علیہم السلام کی سیرت و تعلیمات سے متعلق اسباق دیئے جا رہے ہیں۔"
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ "قرآنی دروس کا یہ منصوبہ شرکاء کو سوشل میڈیا پر پھیلائے جانے والے فکری، عقائدی اور فقہی شبہات سے محفوظ رکھنے کے لیے تیار کیا گیا ہے، تاکہ یہ ایک مؤثر علمی اور تربیتی ردعمل کے طور پر کام کرے، جو نہ صرف شرکاء کے فکری تحفظ کا ذریعہ بنے بلکہ ان کی دینی شناخت کو بھی مستحکم کرے۔"
آخر میں انہوں نے کہا کہ ان کورسز کے انعقاد کا مقصد بچوں کی تعطیلات کو علمی، قرآنی و ثقافتی اعتبار سے ثمرآور بنانا اور ایک ایسی نسل تیار کرنا ہے جو قرآنی تعلیمات اور آئمہ اطہار علیہم السلام کی فکر پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ایک بہترین معاشرے کے قیام میں اپنا کردار ادا کرے۔










