25ذی القعدہ دحو الأرض اور جمعہ کی رات کے احیاء اور مراسم زیارت کی ادائیگی کے لئے زائرین کی بہت بڑی تعداد نے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں حاضری دی اور مخصوص اعمال ادا کیے۔
کربلا کے مقدس شہر نے روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی زیارت کے لیے آنے والے لاکھوں زائرین کا خیر مقدم کیا کہ جنھوں نے یہاں اہل بیت(ع) سے اظہارِ ولاء کی مجسم عکاسی کی۔
واضح رہے کہ زائرین کی کثیر تعداد کی آمد کے پیش نظر روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے زائرین کو مختلف خدمات فراہم کرنے اور ان کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اپنے تمام شعبوں کو وقف کر رکھا ہے۔